آصف علی زرادی اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوری مزید مضبوط ہوگی ، علی مدد جتک

  • August 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے آج 71 واں یوم آزادی کا دن ہے پارٹی کے کارکن جشن آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں آصف علی زرادی اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوری مزید مضبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے ہم اپنے ملک کی 71 واں یوم آزادی کا دن منا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس ملک کو سلامت رکھیں اگر ملک ہے تو ہم ہیں جو ممالک آزاد نہیں ہیں وہاں کے عوام غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں میں اپنی اور پارٹی کی جانب سے صوبہ کے عوام کو جشن آزادی کے دن پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ آئیں ہم نئے عزم کے ساتھ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ہمیں اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے آج 71 واں یوم آزادی کا دن ہے پارٹی کے کارکن جشن آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔