محکمہ مائنز اینڈ منرلز کوئلہ کانوں میں حادثات کا ذمہ دار ہے، سعید ہاشمی

  • August 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 198 Views

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے سپین کاریز میں کوئلہ کان میں ہونے والے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر انتہائی افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں حادثات کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس سال اب تک کوئلہ کانوں میں حادثات میں درجنوں انسانی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں جسکی زیادہ تر ذمہ داری محکمہ مائنیز اینڈ منرل پر عائد ہوتی ہے جس میں چیف انسپکٹرز مائنیز کا پورا سیکٹریٹ کام کررہا ہے لیکن انکی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ انکے پاس تربیت یافتہ عملہ ہے اور نہ ہی جدید مشینری جسکی وجہ سے ان حادثات میں بڑے پیمانے پرقیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں خصوصاً بیشتر واقعات میں ریسکیو کیلئے جو ٹیمیں جاتی ہیں وہ بھی اندر پھنس جاتی ہیں جسکے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوتا ہے آج اکسویں صدی میں بھی صدیوں پرانے طریقہ کار کے تحت ریسکیوآپر یشن کیئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے اور قیمتی جانیں زیادہ وقت گزرنے کے باعث ضائع ہوجاتی ہیں لہٰذا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دے اور چیف آف مائنیز اسپکٹر اور انکے عملے کی تربیت پر کام کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔