سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب مشاورت سے ہوگا، میر عبدالقدوس بزنجو

  • August 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 163 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے نامزد اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تمام فیصلے مشاورت سے ہورہے ہیں اسپیکرمنتخب ہونے کے بعد تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخابات16 اگست کو ہو گی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اس لئے ڈیلے کر دیا کہ14 اگست کے بعد انتخاب عمل میں لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد صوبے کے روایات کو برقراررکھتے ہوئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو پارٹی اور اپنے جانب سے مبارکباد پیش کر تے ہیں اورجشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہیں کہ ہم نے بڑی قربانی کے بعد ملک حاصل کیا اور ان قربانیوں کی قدر کرنی چا ہئے انہوں نے کہا ہے کہ سپیکر کے معاملے پر پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور امید ہے کہ ہم بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہونگے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب دو دن بعد اور تاہم ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر اتحادی فیصلہ کرینگے کہ کس کو ڈپٹی سپیکر نامزد کر دیا جائیگا ۔