پرامن بلوچستان کی خاطر جدوجہد کرنا چا ہتے ہیں ،میر اسد بلوچ

  • August 13, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ووٹوں کو امانت سمجھ کر یہاں آئے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں جیو اور جینے دو کی پالیسی کو اپنایا جائے بلوچستان کے تمام جو وسائل ہے ان کو بروئے کار لا کر بلوچستان کے لو گوں پر خرچ کیا جائے بی این پی عوامی ایک ترقی پسند پارٹی ہے ہم معاشی ، معاشرتی اور سیاسی تبدیلی لانا چا ہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی میں حلف برادری کے تقریب سے پہلے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ عام پہلے بھی عوام ہمارے ساتھ تھے اور اب بھی ہمارے ساتھ ہے ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں طاقت کا سرچشمہ ہی عوام ہے ہم پرامن بلوچستان کی خاطر جدوجہد کرنا چا ہتے ہیں بلوچستان کے تمام وسائل یہاں کے لوگوں پر خرچ کیا جائے بی این پی عوامی ایک ترقی پسند پارٹی ہے ہمیں ایک فکر، ایک سوچ کیساتھ یہاں آئے ہیں بلوچستان کے عوام کے مشکلات ومسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے بی این پی عوامی ایک سیاسی ، جمہوری عوامی اور ترقی پسند پارٹی ہے ہم فرسودہ قبائلی نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں کو امانت سمجھ کر یہاں آئے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں جیو اور جینے دو کی پالیسی کو اپنایا جائے بلوچستان کے تمام جو وسائل ہے ان کو بروئے کار لا کر بلوچستان کے لو گوں پر خرچ کیا جائے بی این پی عوامی ایک ترقی پسند پارٹی ہے ہم معاشی ، معاشرتی اور سیاسی تبدیلی لانا چا ہتے ہیں۔