بلوچستان کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16اگست کو ہوگا

  • August 13, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 179 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کی 11ویں قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کے روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے 58نومنتخب اراکین سے حلف لیا،سردار صالح محمد بھوتانی نے سب سے سینئر ساتویں مرتبہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اورپشتونخوامیپ کے منتخب رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ،سرداراخترجان مینگل کے این اے 269کی نشست اپنے پاس رکھنے کے بعد حلقہ پی بی 40کی نشست خالی ہوگئی ہے جبکہ خواتین کی ایک نشست پر الیکشن ایکٹ2017ء کے سیکشن 8کے سب سیکشن 104 کے تحت فیصلہ کیاجائے گااس کے علاوہ 2حلقوں حلقہ پی بی 26اورحلقہ پی بی 41پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کانوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں ہوسکاہے ۔حلقہ پی بی 35پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نواب زادہ سراج رئیسانی کی شہادت کے باعث انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے ۔حلقہ پی بی 35اور حلقہ پی بی 40پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ضمنی الیکشن کاانعقاد کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کااجلاس راحیلہ حمیددرانی کی زیرصدارت شروع ہوا تو بلوچستان اسمبلی کے 58نومنتخب اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،نومنتخب اراکین سے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمیددرانی نے حلف لیا ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے اجلاس جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے حلف برداری میں شرکت نہیں کی ،نومنتخب58ارکان اسمبلی میں سردارسرفرازچاکر ڈومکی ،سردارعبدالرحمن کھیتران ،محمد خان لہڑی ، میر جان محمد جمالی ،نواب زادہ طارق مگسی ،زمرک خان اچکزئی ،عبدالقدوس بزنجو ،میر اکبر آسکانی ،محمد صالح بھوتانی ،میر حمل کلمتی ،سردار بابر خان ،مٹھا خان ،مولانانوراللہ ،محمد خان اوتمانخیل ،مسعود علی خان ،نورمحمددمڑ ،میر نصیب اللہ مری ،گہرام بگٹی ،میر سکندر علی ،عمر خان جمالی ،سلیم احمد ،سرداریارمحمدرند ،عبدالواحد صدیقی ،اصغر علی ترین ،سید محمد فضل آغا ،محمدنواز ،اصغرخان اچکزئی ،ملک نعیم خان بازئی ،ملک سکندرایڈووکیٹ ،عبدالخالق ہزارہ ،محمدمبین خلجی ،اخترحسین لانگو ،احمد نواز بلوچ ،نصیراحمد شاہوانی ،محمد رحیم ،محمد عارف ،میر ضیاء اللہ ،میر یونس عزیز زہری ،اسد اللہ بلوچ ،ظہوراحمدبلیدی ،سید احسان شاہ ،عبدالرؤف رند ،جام کمال خان ،ثناء اللہ بلوچ ،اقلیتی نشست پردنیش کمار ،شام لال ،ٹائٹس جانسن ،خواتین کی نشستوں پرڈاکٹر روبینہ خان ،لیلیٰ بی بی ،ماجبین شیرین ،بشریٰ رند ،،زبیدہ ،زینت شاہوانی ایڈووکیٹ ،شکیل نوید نور قاضی ،فریدہ بی بی ،بی بی شاہنہ ،حسن بانو شامل ہیں ۔بلوچستان کے 65کے ایوان میں 58اراکین نے حلف لیا جبکہ 7نشستوں میں سے 2کے نوٹیفکیشن روکنے ،2پرضمنی انتخابات ہونے اور خواتین کی ایک مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ2017ء کے سیکشن 8کے سب سیکشن 104 کے تحت فیصلہ نہ ہونے کے باعث حلف نہ اٹھاسکے جبکہ 2اراکین نواب ثناء اللہ زہری اور نصراللہ زیرے نے اسمبلی اجلاس اور حلف برداری میں شرکت نہیں کی ۔اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا اور اپنا حلف نامہ اسپیکر کو جمع کروایا۔اس موقع پرمستونگ اور کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگی گئی ،واضح رہے کہ سردار صالح محمد بھوتانی نے ساتویں مرتبہ، جان محمد جمالی اور نوابزادہ طارق مگسی پانچویں مرتبہ، سید احسان شاہ اور عبدالرحمن کھیتران نے چوتھی مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔صوبائی اسمبلی میں اصغرخان اچکزئی ،ملک نعیم بازئی ،مٹھاخان کاکڑ،سرداربابرخان ،نورمحمددمڑ ،مولوی نوراللہ ،گہرام بگٹی ،سلیم احمد ،اصغر علی ترین ،احمدنوازبلوچ،نصیراحمد شاہوانی ،میرضیاء اللہ لانگو،میر یونس عزیز زہری ،مبین خان خلجی میر نصیب اللہ مری اوردیگر نے پہلی مرتبہ ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔یاد رہے کہ ساتویں مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونیوالے مسلم لیگ (ن)کے رہنما نواب ثنا اللہ زہری حلف اٹھانے کے لیے صوبائی اسمبلی نہیں آئے۔25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بی اے پی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اورمخصوص 24نشستوں کے ساتھ پہلے ،متحدہ مجلس عمل 10جنرل اورمخصوص نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی 9نشستوں کے ساتھ تیسرے ،پاکستان تحریک انصاف 7نشستوں کیساتھ چوتھے ،عوامی نیشنل پارٹی 4نشستوں کے ساتھ پانچویں ،بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)2نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ،پشتونخوامیپ ،پاکستان مسلم لیگ(ن)،ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے ۔بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لئے اجلاس 16 اگست کو ہو گی جس میں نومنتخب اسپیکر اور نومنتخب ڈپٹی اسپیکر حلف اٹھائیں گے اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیں سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابات16 اگست کو ہو گی بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر نامزد کر دیا جبکہ ڈپٹی سپیکر پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سپیکر کے لئے حاجی نواز کاکڑ اور ڈپٹی سپیکر کے لئے احمد نواز بلوچ کو نامزد کر دیا گیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16 اگست سہ پہر تین بجے ہو گی کاغذات نامزدگی بھی 16 اگست کو ہو گی ۔