پارلیمانی لیڈر کا انتخاب مشاورت سے ہوگا، ملک سکندر ایڈووکیٹ

  • August 13, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے پارٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی لیڈر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا صوبے میں حکومت سازی کے لئے متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ(ن) اور پشتونخوامیپ سے بھی رابطہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی نیوز سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ وہ اپنی حکومت بنائیں ہمیں موقع ملا تو صوبے میں حکومت تشکیل دینگے بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام ایک دوسرے کے اتحادی ہے اور ہم اکٹھے مشاورت سے فیصلہ کرینگے چاہئے حکومت ہوں یا اپوزیشن میں ساتھ چلیں گے انہوں نے کہا ہے کہ قائد ایوان ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے اپنے امیدواروں کو میدان میں لائیں گے اور مقابلہ کرینگے حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام مشاورت کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) اور پشتونخوامیپ سے بھی رابطہ کیا جائیگا اور ان کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا کیونکہ پشتونخوامیپ گرینڈ الائنس میں ہمارے ساتھ ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے پارٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی لیڈر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔