مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بتائیں گے ، اپوزیشن کیسی ہوتی ہے ، مولانا غفور حیدری

  • August 13, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 89 Views

اسلام آباد+کوئٹہ(پ ر) کارکن آج 14 اگست کو یوم جدوجہد آزادی کا دن منائیں ، ستر سالوں میں آج تک نہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں نہ خارجہ پالیسی میں آزاد ہے نہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں قوم کو دھوکہ دینا بند کیا جائے، متحدہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیگی ، جعلی طریقے سے منتخب ہونے والوں سے تبدیلی کی امید رکھنا عبث ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جمعیت کل ملک بھر میں یوم جدوجہد آزادی کے طور پہ منائیگی عوام کے مینڈیٹ پہ ڈاکہ ڈالنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہم حکومت کرینگے ہم انہیں دیکھائینگے کہ اپوزیشن کیسے ہوتی ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی طریقے سے آنے والوں سے تبدیلی کی امید رکھنا عبث اور خام خیالی ہے ان لوگوں کو ایک ایجنڈے کے تحت ملک پہ مسلط کیا گیا تاکہ ہم سیاسی لوگ خود فیصلے نہ کرسکیں بلکہ فیصلوں کا اختیار کسی اور کو دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی معاشی طور پہ بھی آزاد نہیں ہماری خارجہ پالیسیاں کون بناتا ہے ہماری عدالتیں آج کیا کررہی ہے یہ سب سوچنے کی باتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو انتشار کی سیاست سے بچانے کیلئے حلف لینے کیلئے آئے لیکن اپوزیشن اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔