نصراللہ زیرے کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاجاً حلف لینے سے انکار

  • August 13, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 250 Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات میں ہونیولے دھاندلیوں کے خلاف احتجاج حلف نہیں لیاآئندہ اجلاس میں حلف لیں گے پشتونخواملی عوامی پارٹی کسی بھی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی نیوز ایجنسی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کوجمہوری جدوجہد پر سزا دی گئی ہے اور عام انتخابات میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم کیا گیا جس کی وجہ سے آج حالات دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے اور ہم اپنے حقوق سے کسی بھی صور ت دستبردار نہیں ہونگے ہم نے احتجاجاً حلف نہیں لیا کیونکہ ملک میں عام انتخابات پر بد ترین دھاندلی ہوئی ہے اور اس پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ۔