بلوچستان کے حقوق پر اب کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہو گی ،سردار یار محمد رند

  • August 13, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 492 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قائد ایوان سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان کے حقوق پر اب کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہو گی اور قانون سازی کر کے صوبے کو صحیح ٹریک پر لے آئیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کو اگر ہماری ضرورت پڑی تو حکومت کا ساتھ دیں گے ورنہ آزاد بینچوں پر بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا یقین دلاتے ہیں کہ حکومت میں ہو ں یا اپوزیشن میں بلوچستان کے حقوق کے لئے بھر پور جدوجہد کرینگے اور ہم نے ہی بلوچستان کے حقوق کے لئے تحفظ دینا ہو گا نہ خود کرپشن کرینگے نہ کسی کو کرنے دینگے یہ ا یوان صوبے کے عوام کی ترجمانی کر تا ہے اور ہم قانون سازی کر کے صوبے کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جام کمال سے پوچھ لیں کہ کیونکہ وہ اکثریتی جماعت ہے بلوچستان عوامی پارٹی سے وعدہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ساتھ دیں گے اور پھر ہم فیصلہ کرینگے کہ تحریک انصاف آذاد بینچوں پر بیٹھیں گے یا نہیں ڈپٹی سپیکر کی آفر ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزارتیں بہت چھوٹی چیزیں ہے ہم عوام کی سیاست کرینگے اگر بلوچستان عوامی پارٹی کو ہماری ضرورت ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھیں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قائد ایوان سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان کے حقوق پر اب کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہو گی اور قانون سازی کر کے صوبے کو صحیح ٹریک پر لے آئیں گے۔