بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اتحادیوں کیساتھ مل کر اقدامات اٹھائیں گے ،عبدالخالق ہزارہ

  • August 13, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین وپارلیمانی لیڈر عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اتحادیوں کیساتھ مل کر اقدامات اٹھائیں گے ماضی میں بلوچستان کے مسائل پر ترجیح نہیں دی گئی جس کی وجہ سے بد امنی بھی بڑی اور ترقی بھی نہ ہونے کے برابر رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت جو بھی ہوں وہ صوبے کی ترقی وخوشحالی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہمیں ابھی ادراک کرنا ہو گا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیں اپنا کردا رادا کرنا چا ہئے اور ماضی میں جو بھی نا انصافیاں، کو تا ہی ہوئی ہے ان کا ازالہ کرنا چا ہئے اور اس وقت صوبے کو سب سے بڑا مسئلہ امن وامان کا درپیش ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کو اپنا کردا رادا کرنا ہو گا صوبے بھر اور خاص کر کوئٹہ شہر میں بھائی چارگی کو فروغ دینا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ بہت افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن روکا ہے وہ کسی بھی صورت غیر ملکی نہیں ہو سکتا ہمیں پوری امید ہے کہ عوامی رائے کا احترام کر تے ہوئے جلد احمد علی کہزاد ایوان میں ہونگے کیونکہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور ہم نفرتوں کی سیاست کو ختم کر کے بھائی چارگی کوفروغ دینگے ۔