لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں پکنک پر پابندی عائد

  • August 12, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 158 Views

حب(ویب ڈیسک) صوبائی نگراں حکومت کی جانب سے لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں پکنک پر پابندی عائد گڈانی جانے والے سیاحوں کو روک لیا گیاتفصیلات کے مطابق مئی کے آخر میں گڈانی کے ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جانبحق ہونے کے واقع کے بعد صوبائی نگراں حکومت کی جانب سے 3جولائی سے لسبیلہ کے ساحلی علاقوں گڈانی‘ڈام بندر اور کنڈ ملیر کے ساحل پر پکنک منانے پر پابندی عائد کردی تھی اتوار کے دن کراچی سمیت لسبیلہ سے کثیر تعداد میں پکنک منانے والے نوجوانوں سمیت فیملیز کو گڈانی پولیس نے گڈانی موڑ پولیس چیک پوسٹ پر بیریر لگا کر روک کر واپس بیجھ دیئے پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے ہمیں اوپر سے حکم ہے ہم پکنک پر جانے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔