وزیراعلیٰ مری 15اگست کو جرنلسٹس ہاؤسنگ سکیم کی الاٹمنٹ کی دستاویزات بی یو جے کے صدر کے حوالے کرینگے

  • August 12, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ (خ ن ) وزیر اعلی بلوچستان علاوالدین مری بدھ 15 اگست 2018 کو سہ پہر 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں جرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم کے الاٹمنٹ آرڈر کی دستاویزات بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے صدور کے حوالے کریں گے ، تمام ارکان تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔