ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق 4زخمی

  • August 12, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 114 Views

خضدار(ویب ڈیسک) وڈھ دو مختلف حادثات میں ایک شخص جان بحق چار افر اد شدید زخمی دونوں حادثات کے زخمیوں کو لیویز فورس نے ہسپتال پہنچائی تفصیلات کے مطابق لہڑی کنسٹرکشن کمپنی کے ایک ڈمپر گاڈی کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹالر کے پیچھے کی طرف سے ٹکرانے سے ڈمپر میں سوار یحیٰ خان ولد غلام قادر عرف مسکتی جان بحق جبکہ ان کا دوسرے ساتھی نور احمد ولد عبدالواحد شدید زخمی ہوگئے زخمی کو وڈھ آرایچ سی سے منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے حادثے میں کراچی جانیوالی ٹرک کو بارلک کے مقام پر پیش آیا ٹرک گاڈی کے بریک فیل ہونے وجہ سے ٹرک گہرے کھڈے میں گرنے سے تین فراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو لیویز فورس کے گاڈیوں پر آر ایچ سی منتقل کردیا گیاجہاں ان خضدار منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار تینوں افراد کے رہائشی بتائے جارہے ہیں