دہشتگردی مشکلات اور پریشانی کا راستہ ہے ،بھٹکے لوگ واپس آئیں سینے سے لگائیں گے ، آئی جی ایف سی

  • August 12, 2018, 11:53 pm
  • National News
  • 136 Views

ڈیرہ بگٹی(ویب ڈیسک )آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا راستہ صرف تعلیم کا راستہ ہے اور پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک نظریئے کا نام ہے جو کہ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی قلعہ ڈیرہ بگٹی میں منعقدہ یوتھ کنونشن کے دوران وہاں پر موجود طلبا اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ڈیرہ بگٹی کے نومنتخب ایم پی اے نوابزادہ گہرام خان بگٹی اور ڈسٹرکٹ چئیرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی کے علاوہ قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی اور دیگر عمائدین اور آفیسران بھی موجود تھے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ انہیں اس بات پر بیحد خوشی ہے کہ اس وقت پاکستان آرمی میں نہ صرف ہزاروں بلوچ نوجوان موجود ہیں بلکہ ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 14 نوجوان آفیسر بھی پاک آرمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جہالت اور دہشتگردی کا راستہ صرف مشکلات اور پریشانیوں کا راستہ ھے جبکہ خوشحالی کا راستہ صرف تعلیم کا راستہ ہے بھٹکے ہوئے لوگ واپس آجائیں پاکستانی عوام انہیں سینے سے لگالیں گے پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک نظریئے کا نام ھے دنیا میں ہونے والے سروے کے مطابق پاکستانی وہ واحد قوم ہے جو سب سے زیادہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں پاکستان چونکہ معدنی وسائل سے مالا مال ملک ھے اس لئے اس میں ترقی کے بھی بے پناہ مواقع ہیں اس موقع پر ڈیرہ بگٹی سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھٹک کر پہاڑوں پر چلے گئے ہیں وہ بھی واپس آکر پاکستانی اداروں اور ہمارے ساتھ مل کر بلوچستان اور پاکستان کے ترقی میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ یہ ملک بہت ہی خوبصورت اور محبت کرنے والوں کا ملک ھے اس موقع پر نوابزاہ ھہرام خان بگٹی نے پرامن الیکشن کے انعقاد اور امن و امان کے قیام میں شاندار کردار پر ایف سی اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ڈسٹرکٹ چئیرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست 2008 کو ان کے بڑے بھائی سمیت خاندان کے 6 دیگر افراد کو صرف اس لئے شہید کیا گیا کیونکہ وہ پاکستان زندہ باد کہنے والے لوگ تھے مگر اب اگر کوئی بھٹکا ہوا شخص واپس قومی دھارے میں آئے گا تو تما تر تلخیوں کے باوجود مملکت خداداد کی خاطر انہیں معاف کرنے کو تیار ہوں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم نوابزادہ گہرام بگٹی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر بازئی ڈسٹرکٹ چئیرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل احمد قریشی نے تقریب میں شاندار پرفارمنس ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔