سردار اختر جان مینگل کا صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

  • August 12, 2018, 11:53 pm
  • National News
  • 334 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے بلوچستان میں حکومت کا حصہ بننے کے لئے با ت چیت کا عمل جاری ہے انہیں اپنی ڈیمانڈ دیدی ہے عملدرآمد کی صورت میں حکومت کو سپورٹ کرینگے باوثوق ذرائع کے مطابق سردار اور منتخب اراکین قومی اسمبلی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، میر ہاشم نو تیزئی، ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے صوبے اور عوام کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کیساتھ چھ نکات پر ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے میں نے قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں پر ان چھ نکاتی معا ہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے دستخط ہونگے اسی طرح بی این پی کی جانب سے مجھ سمیت دیگر رہنماء بھی اس پر دستخط کر ینگے انہوں نے کہا ہے کہ حلف برداری کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھے گی کیونکہ ہم نے پی ٹی آئی کو ان چھ نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے ان کی جانب سے تحریری معاہدہ کرنے کے بعد وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے سپورٹ کرنا ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کا حکومت کے لئے بی اے پی سے مذاکراتی عمل جاری ہے جس میں بی این پی کی جانب سے گوادر سمیت بلوچستان اور عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کو بھی ترجیح دی گئی ہے اس کے علاوہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے ، گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شہر میں سرے عام فروخت ہونیوالی شراب پر پابندی کو یقینی بنانا ہے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو پیش کئے جانیوالے نقاط پر عملدرآمد ہونے کے بعد وفاق میں حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرینگے ۔