نگران حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ، جمعیت

  • August 12, 2018, 11:52 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینئر مولانا حافظ حسین احمد جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر سابق سینئر مولانا حافظ حمداللہ‘ نائب امیر مولانا ولی محمد ترابی ‘مولانا خدائے دوست اور مولانا محمدطاہر توحیدی ‘حافظ ذبیراحمد نے کہاکہ چمن اور دالبندین میں دالخراش واقعات اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے ایک سازش کے تحت صوبہ بلوچستان کے حالات کو خراب کیاجارہاہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کے مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے نگران حکومت کے دورانیہ میں مستونگ کا المناک واقعہ جس میں 200 سوکے قریب لوگوں کے شہادت پھر 25 جولائی کو مشرقی بائی پاس میں 60 سے زیادہ معصوم لوگوں کے قتل عام کے تاریخ کے بدترین واقعات رونما ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک اوراسلام کی سلامتی کیلئے ہر اول دستے کا کردار کیا انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں متحدہوکر ملک کی سلامتی کیلئے سنجیدہ گی کامظاہرہ کریں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت اور گورنر کو پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا لیکن انہوں بے گنا ہ لوگوں کے شہادت پر خاموش رہ کر اپنی حکمرانی کو دوام بخشا جوتاریخی غفلت ہے۔