بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ،سپیکر وڈپٹی سپیکر کا انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا

  • August 12, 2018, 11:52 pm
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہوگاجس میں نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور شام چار بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بذریعہ خفیہ رائے شماری عمل میں لایا جائیگا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے زرغون روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائیگا کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی تعینات ہو نگے تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا11 واں اجلاس آج 11 بجے اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہو گی جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اجلاس تھوڑی دیر کیلئے ملتوی کردیا جائیگااسی روز شام کو چار بجے اجلاس دوبارہ اسپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں شروع ہوگا، جس میں اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بذریعہ خفیہ رائے شماری عمل میں لایا جائے گااسپیکر کے انتخاب کے بعد اجلاس کی صدارت نو منتخب اسپیکر کریں گے، جبکہ محترمہ راحیلہ درانی اس کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے سابق وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کر دیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی ابھی تک نہیں کی گئی اور پارٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اتحادی جماعتوں کو دیا جائیگااسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائیگا اور رواں ہفتے کے دوران ہی اجلاس دوبارہ طلب کرکے وزیر اعلی بلوچستان کا انتخاب کیا جائیگا جس کے لئے ابھی تک صرف ایک امیدوار بی اے پی کے سربراہ جام کمال سامنے آئے ہیں، جبکہ اپوزیشن جماعتوں متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی طرف سے اس عہدے کیلئے کوئی نامزد نہیں کی گئی۔جکبہ بلوچستان کے نومنتخب اراکین اسمبلی آج ہونیوالے اجلا س میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ایم پی اے ہاسٹل میں تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو کمرے الاٹ کر دیئے گئے اور ایم پی اے ہاسٹل کی رونقیں بحال ہو گئی ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں کامیاب ہونیوالے نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے اپنے آبائی حلقوں سے حلف اٹھانے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے اور ایم پی اے ہاسٹل کی رونقیں بحال ہو گئی اور تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو کمرے الاٹ کر دیئے گئے نومنتخب اراکین اسمبلی آج بلوچستان اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔دریں اثناء دریں اثناء کوئٹہ پولیس کی جانب سے نومنتخب اراکین نے صوبائی اسمبلی کے حلف برادری کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر تے ہوئے اسمبلی سے پانچ سو میٹر کی حدود میں غیر متعلقہ افراد اور سیکورٹی محافظوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ 13 اگست کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام امور کو یقینی بنا لیا گیا ہے صوبائی اسمبلی کے پانچ میٹر کی حدود میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد اور سیکورٹی محافظ کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جی پی او چوک اور سرینا چوک پوائنٹ سے آگے سیکورٹی محافظ کو جانے کی اجازت نہیں تمام گاڑیوں کی پارکنگ اسمبلی کے پچھلے حصے میں ہو گی سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام افسران ، صحافیوں اور مہمانوں سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے ڈی آئی جی کوئٹہ نے نمائندہ 92نیوز کو بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہرمیں سیکورٹی کے حوالے سے پانچ ہزار پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا جائیگا اس کے علاوہ فرنٹیئر کور بلوچستان کی نفری بھی فرائض سرانجام دے گی انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں یوم آزادی کے حوالے سے پولیس اور ایگل فورس کو بھی ذمہ داری سونپنے کے علاوہ دیگر پولیس کے جوانوں کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تا کہ یوم آزادی کی خو شیوں کو عوام بہتر طور پر منا سکے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس شہر کے داخلہ وخارجی راستوں کے علاوہ شہر کے حساس مقامات پر بھی ڈیوٹی سرانجام دے گی تاکہ بہتر طور پر یوم آزادی کی خوشیوں کو شہری بہتر طور پر منا سکیں۔