بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا ٗ پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا

  • August 12, 2018, 11:52 pm
  • National News
  • 405 Views

کوئٹہ +اسلام آباد(پ ر+این این آئی)بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین کیلئے مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے ٗ ایک نشست کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کیلئے ٹاس کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشست کیلئے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ٹاس ہوگا جس کے بعد اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔