سبی کے تحصیل دفتر میں مال خانے میں موجود بارودی مواد میں دھماکہ

  • August 11, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ (ویک ڈیسک)ضلع سبی کے تحصیل دفتر میں مال خانے میں موجود بارودی مواد میں دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی کے مطابق جمعہ کی رات سبی شہر میں واقعہ تحصیل آفس کے مال خانے کے اندر پر اسرار د دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مال خانہ منہدم ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ڈپٹی کمشنر کے مطابق مال خانے میں مختلف کاروائیوں کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد موجود ہوتا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے دوسری جانب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا مزید کاروائی جاری ہے