گیس اور تیل کمپنیوں کو ہرصورت اپنے معاہدوں پر عمل کرنا ہوگا ،کبیر محمد شہی

  • August 10, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ (آئی این پی) سینیٹ پٹرولیم کمیٹی کی سب کمیٹی کے چیئرمین میر کبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ گیس اور تیل کمپنیوں کو ہرصورت اپنے معاہدوں پر عمل کرنا ہوگا سوئی ڈیرہ بگٹی ،سانگھڑ اور بدین کی گیس سے ملک بھر کے عوام مستفید جبکہ کمپنیاں اربوں ڈالر کمارہی ہیں مگر افسوس مقامی افراد تعلیم صحت مواصلات قلت آب سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی بنیادی وجہ گیس /تیل کمپنیوں کااپنے معاہدوں سے انحراف ہے مگراب ایسا نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ دنوں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سینیٹر کہدہ بابر سینیٹر قر العین مریوزارت پٹرولیم کے سیکرٹریگیس /تیل کمپنیوں کے ڈائریکٹرجنرلز سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ سینیٹر امام الدین شوقین اجلاس میں خصوصی دعوت پر شریک ہوئے چیئرمین نے کہاکہ کمیٹی اس بات کا بغورجائزہ لیکر سینیٹ میں رپورٹ پیش کریگی کہ گیس اورتیل کمپنیاں اپنے معاہدوں کے مطابق مقامی افراد کو روزگاردے رہی ہے فنی اورغیر فنی افراد میں پہلی ترجیح مقامی افراد کو حاصل ہے یا نہیں اربوں ڈالر کمانے والے علاقے کی ترقی اورمقامی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں یا نہیں حالات سے ظاہر ہورہاہے کہ کمپنیاں بلوچستان اور سندھ کے گیس اور تیل کے ذخائرسے صرف سرمایہ کما رہی ہیں جبکہ مقامی افراد اور علاقے کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیاجارہا سوئی ڈیرہ بگٹی سانگھڑ اور بدین کے علاقوں معاہدے کے تحت ترقی دی جاتی توآج یہ علاقے ماڈل شہر ہوتے لیکن افسوس صورتحال یہ ہے کہ وہاں کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اگر متعلقہ کمپنیاں اپنے معاہدے پر عمل نہیں کرتیں توانہیں چاہیے کہ وہ اپناکاروبار بند کردیں کمیٹی اب کسی کو لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دے گی اجلاس کے بعدکمیٹی ارکان نے یو ای پی اور اوجی ڈی سی کی فیلڈ کامعائنہ کیا ۔