سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 13سے15اگست تک ایمرجنسی نافذ

  • August 10, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 312 Views

کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 13سے15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی یوم آزادی پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عائد کی گئی ہے ہسپتال کے تمام شعبوں اوریونٹس کے سربراہان کو اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شعبوں کے سربراہان کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ ایم ایس کی جانب سے دیگر ہدایات کیعلاوہ اسپتال میں ایمرجنسی میں 500مریضوں کیلئیہنگامی ادویات اورسامان کا بندوبست رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔