گندم خورد برد کیس، ملزمان دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  • August 10, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 134 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی نے گندم خوردبردکے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک کے 4افسران کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔گزشتہ روز نیب حکام کی جانب سے گندم خوردبرد کے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک کے 4افسران اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پی آر سی ژوب سینٹرگل جان ،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر ژوب شفیق الرحمان ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپی آر سی ، چمن قلعہ عبداللہ ،محمد نعیم علیزئی ، اسٹنٹ فوڈ انچارج پی آر سی مسلم باغ ہمایوں خان کو عدالت کے روبرو پیش کرکے ان کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت کے جج نے ملزمان کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 20اگست تک کیلئے ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ مذکورہ افسران کو محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے خوردبرد کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار کیاگیاہے ۔