کرپشن کا خاتمہ ، گڈگورننس کا قیام ترجیح ہوگی،سردار یار محمدرند

  • August 10, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 327 Views

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سابقہ وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی ممبر صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی سے گزشتہ روز ملاقات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انشاء اللہ بلوچستان کی 70 سالوں کی محرومیوں کے ازالے کی بھرپور کوشیش کریں گے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ، تعلیم ، صحت ، کرپشن کی روک تھام اور گڈ گورننس ہماری ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے اپنے اتحادیوں کو واضح کہہ چکے ھیں کہ بلوچستان میں ان ترجیحات پر فوری کام شروع کرین اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائے بلوچستان کے سائل و سائل کا فائدہ پہلے بلوچستان کی عوام پھر تمام پاکستان کو پہنچنا چاہئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی بلوچستان کی عوام کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا از موقع پر سابقہ وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اچھے دن شروع ھونے والے ہیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گی اس موقع پر صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رندنے پی بی 13 سے یف عمر خان جمالی کی کامیابی حاصل کرنے پر میر ظفر اللہ جمالی کو مبارکباد بھی دی۔