خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

  • August 10, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 444 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خواتین کی بلوچستان کیلئے مخصوص چار نشستوں پر متحدہ مجلس عمل بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کا ایک ایک خاتون امیدوار کی کامیابی کا امکان ہے جس میں متحدہ مجلس عمل کی آریانہ بلوچستان عوامی پارٹی کی روبینہ عرفان بلوچستان نیشنل پارٹی کی ڈاکٹر شہناز نصیر اور تحریک انصاف کی منورہ منیر بلوچ شامل ہیں جنکی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کل تک جاری کردیا جائیگا۔