امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، اصغر اچکزئی

  • August 10, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 217 Views

چمن(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی اسمبلی کے ممبر اصغرخان اچکزئی نے پریس کلب چمن کے صدر اصغراچکزئی وڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیربحث آئے جس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے ممبر سردار اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ شہرمیں امن وامان کی صورتحال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ علاقے کے انہی عوام کے ووٹوں سے میں منتخب ہوا ہو اامن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہونگی کیونکہ معمولی کوتاہی سے ایک بڑاسانحہ رونما ء ہوسکتاہے انہوں نے مزیدکہاکہ شہرمیں ہرقسم کے ترقیاتی کام پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور حل طلب مسائل پہلی ہی فرصت میں حل کرنے کی ہرممکن کوشش ہونگی کسی بھی کوتاہی کی تمام تر ذمہ داری محکمہ کے اعلیٰ آفیسرہی سے باز پرس ہونگی اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش ہونگی انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کیلئے زندگی ہر سہولت کو مہیاء کرنا پہلی ترجیح ہونگی کیونکہ گزشتہ ادوار میں عوام کو شدید پسماندگی میں رکھاگیاہیں جس میں تعلیمی نظام اورصحت کے نظام کو تباہی کے دھانے پر پہنچایاگیاہیں جس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے وفد نے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کو عوام کی نادرا سینٹرمیں اور دیگر سرکاری دفاتر میں جائز کام کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکروں کے حوالے سے بتایا جس پر صوبائی اسمبلی کے ممبر سردار اصغرخان اچکزئی نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ انشاء اللہ بہت جلد ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائینگے جائینگے اور عوام کی خدمت سے شرسار آفیسران کی حوصلہ افزائی ہونگی اور دیگر آفیسران کے متعلقہ محکموں کے توسط سے تبادلہ کراکر عوام کو ان سے چھٹکارا دلایاجائے گا ۔