حالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا، محمد خان اچکزئی

  • August 9, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 211 Views

حب (این این آئی)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا۔ اگر کسی کو انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کا شبہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر ایند میرین سائنسز میں ایڈمنسٹریشن اور وٹنری بلاکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرر ہے تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ انتخابات نتائج میں تاخیر آرٹی ایس سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی تا ہم اگر کسی کو انتخابات کے شفاف ہونے میں کوئی شک ہے تو وہ اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن کو پیش کر سکتا ہے۔قبل ازیں انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی او ر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب کیا۔تقریب میں کمشنر قلات ڈویڑن سعید احمد جمالی ، ڈی سی لسبیلہ، کمانڈنٹ ایف سی لسبیلہ سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی سی پیک میں کارآمد ثابت ہوگی تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا بلوچستان میں نئی بننے والی حکومت کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے کہ کب بنتی ہے لوگوں نے اپنا ووٹ دے کر اپنا فرض پورا کرلیا ہے یہ بات ہمارے لیئے باعث فخر ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران لسبیلہ یونیورسٹی پر اتنا کام کیا گیا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی مختلف شعبوں کے متعلق علوم کی علمبردار اور اس معیاری تعلیم وتربیت کا نہ صرف پیشہ ورانہ سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ یہ ادارہ سستی لیکن معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے لسبیلہ یونیورسٹی میں طلبہ کو اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ وہ مختلف شعبوں مثلاً فوڈ سیکورٹی موسمیاتی تبدیلیاں اور خشک سالی جو ہماری فصلات میوہ جات ،سبزیاں اور جانوروں کی پیدوار کو متاثر کرتی ہے اور یہاں کے اساتذہ اور طلباء ان سے نمٹنے کی فوری صلاحیت رکھتے ہیں کراچی اور گوادر کے درمیان واقع لسبیلہ یونیورسٹی کی جغر افیائی اہمیت خاص طور سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے تناظر میں جلد اس بین الا قومی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل لسبیلہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر کی اہمیت رکھتا ہے جو گوادر کی طرح چین کو مربوط کریگا اور سینٹرل ایشیائی ممالک اور افغانستان جو لینڈ لاک کے خطے ہیں دنیابھر کے ممالک کیلئے کھول دیگا سی پیک بلوچستان کے عوام کو جہازرانی کی غیر معمولی سرگرمیوں کی نتیجے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی سے ہمکنار کریگا اس تناظر سے مجھے یقین ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی اپنے قابل اور فعال اساتذہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کریگی یہ مقامی سطح پر علاقائی اور ملکی سطح پر اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں نئی نسل میں سرمایہ کاری کا کلیدی اہمیت رکھتی ہے بلوچستان سب سے ناخواندہ صوبہ ہے لیکن اس کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں تاہم شدید موسم اور عمومی غربت ان کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں مجھے یقین ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں فراہم کی جانیوالی معیاری تعلیمی صورتحال کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کا افتتاح تو کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان بلڈنگ کی بہترانداز میں حفاظت کریں لسبیلہ یونیورسٹی کا جنگلی حیات کو تحفظ اور زرعی پیداوار میں ایک اہم کردار ہوگا اور جانوروں اور زراعت کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہوتے رہتے ہیں اس میں لازمی کچھ غلطیاں بھی ہوتی رہتی ہیں یہ کوئی خاص بات نہیں ہے ہوتا یہ ہے کہ لوگ جاتے ہیں اور اپنا ووٹ دیتے ہیں اور اپنا فرض پورا کرتے ہیں اور اس کے بعد منتخب نمائندوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں ایک سسٹم ہے کہ کیا غلطیاں ہوئیں ہیں ان کو بھی دور کیا جاتا ہے نئی صوبائی حکومت بلوچستان کب قائم ہوتی ہے مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے سسٹم کی خرابی کے باعث انتخابی نتائج میں بھی تاخیر ہوئی تھی جبکہ نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب ہوئے وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال یونیورسٹی میں نیک نیتی سے کام کیا ہے اور لسبیلہ یونیورسٹی کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ایجوکیشن و یونیورسٹی انتظامیہ اور پوری انتظامیہ کے حوالے سے تعلیمی حوالے سے بھی سب کا تعاون رہا ہے اور لسبیلہ یونیورسٹی نے بے شمار پروگرامز کا آغاز کیا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سی پی ای سی کے حوالے سے بھی چائینز گورنمنٹ نے ایم او یو ایس سائن کیئے ہیں اور عنقریب یہاں کے لوگوں کو چائنہ میں اسکالر شپ دی جائیگی 2005میں پرانی بلڈنگ میں قائم اس بلڈنگ یونیورسٹی کو تمام کے تعاون سے نئی بلڈنگ میں تبدیل کیا ہے جبکہ کئی بلڈنگ ابھی بھی زیر تعمیر ہیں جن کو عنقریب پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو یونیورسٹی کے متعلق بریفینگ دی اور اس دوران گورنر بلوچستان کو وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی نے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی لسبیلہ یونیورسٹی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے تھے ۔۔۔۔