کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے اقوام و قبائل کے سیاسی،سماجی اور معاشی حقوق کے حصول کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ایچ ڈی پی

  • August 9, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اپنے قیام کے بعد سے مسلسل پر امن جمہوری سیاسی جد وجہد کا راستہ اختیار کر تے ہوئے اپنی قوم ،کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے اقوام و قبائل کے سیاسی،سماجی اور معاشی حقوق کے حصول کے لئے کوششیں کر رہی ہے ،ہم نے بد ترین نسل کشی و قتل عام کے دوران بھی صبر کا دامن ہاتھوں سے جانے نہیں دیا ، اور اپنے چیرمین حسین علی یوسفی کی شہادت کے موقع پر بھی حوصلہ اور برداشت سے کام لے کر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا،ہماری پر امن جد و جہد کی بدولت فرقہ واریت کی سازش ناکام ہو گئی اس دوران مختلف مراحل کے دوران پارٹی قیادت اور کارکنوں پر سینکڑوں مقدمات قائم ہوئیں ،ہمارے خلاف غیر مہذب اور غیر سیاسی الزامات عائد کی گئی جسکا پارٹی نے مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پارٹی قیادت و کارکن ہر قسم کے غیر جمہوری و غیر سیاسی ہتکھنڈوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کی تاریخ اور اس کے قیادت و کارکنوں کی جد و جہد ہمیشہ آئین و قانون کے دائرہ کار کے اندر ہی ہے ،ہم نے کبھی جمہوریت اور جمہوری اداروں کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ پارٹی کے منیڈیٹ پر 2008 اور 2013 کے انتخابات کے دوران شب خون مرا گیا ہمارے ساتھ بدترین دھاندلی کرکے ہمارے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کو حقیقی نمائندگی سے محروم کیا گیا مگر ہم نے اس دوران بھی کسی قسم کے غیر جمہوری وغیر آئینی راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ ہماری تمام کوششیں آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہا ہیں ، بیان میں کہا گیا کہ پارٹی نے ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے عوام میں اپنی سیاسی جد وجہد کے زریعے برداشت رواداری اور شائستگی کی سیاست کو فروغ دے کر قومی و مذہبی انتہاپسندی کی سیاست کے زریعے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کر نے کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ،کوئٹہ میں کاروبار وروزگار کے فروغ کیلئے ہماری جد وجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ،پارٹی آئندہ بھی جمہوری وآئینی راستہ اختیار کرکے پر امن جمہوری سیاسی جد و جہد کے زریعے کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے اقوام و قبائل کے حقوق کے حصول کا سلسلہ جاری رکھے گا۔