آل پارٹیز رہنماؤں کا الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ ، انتخابات میں بدترین دھاندلی کیخلاف احتجاج

  • August 9, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ(آن لائن )متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائے 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں دھاندلی پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ملک میں دھاندلی کرنے والے ادارے جمہوری نظام کو لپٹنے کی سازش کر رہے ہیں مگر جمہوری قو تیں ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں گے الیکشن کمیشن نے ایک سازش کے تحت ایسے لو گوں کو ملک کے عوام پر مسلط کر دیا جن کا عوام کیساتھ کوئی تعلق نہیں رہا اگرہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دینگے ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری وسابق پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء صاحبزادہ مولوی محب اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء خیر جان بلوچ، مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے ڈبل روڈ پر واقع صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ،نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، نسیم الرحمان ملا خیل، جمعیت علماء اسلام کے ترجمان سید جانان آغا، نیشنل پارٹی کے عطاء محمد بنگلزئی اور دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ25 جولائی کو اداروں نے جس طرح جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہر حلقے میں دھاندلی کا منصوبہ کیا گیا اور14 اگست کو اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن دھاندلیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے اور بلوچستان ایسے لو گوں کو مسلط کر دیا گیا جو کونسلری کا سیٹ بھی نہیں جیت سکتے ہم سمجھتے ہیں حقیقی نمائندوں کے خلاف ہونیوالے سازشوں کو اب عوام خود بے نقاب کریں گے اور دو جنو ری کو جمہوری حکومت کے خلاف سازش کر کے ایسی حکومت کو صوبے کے عوام پر مسلط کر دیا جن کا وزیراعلیٰ 42 ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے اگر اس طرح حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے تو پھر مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوتے اور پھر جس طرح سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ایک ایسے شخص کو ایوان بالا کا چیئرمین بنا دیا جو شاہد اپنے حلقے میں یونین کونسل ناظم بھی نہ بن سکے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں ہونیوالے دھاندلیوں پر کسی صورت خاموش نہیں ہونگے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء صاحبزادہ محب اللہ نے کہا ہے کہ25 جولائی کو تاریخی دھاندلی کی اور زیارت پر ایک ایسے شخص کو مسلط کیا گیا جو کہ62,63 پر پورا نہیں اتر تا اور زرغون غر کے معدنی وسائل کولوٹنے کے لئے ایسے شخص کو علاقے پر مسلط کیا تا کہ وہ با آسانی سے معدنی وسائل لوٹ لیں اور ان سے کوئی نہ پوچھ لیں اور زیارت میں مجھ سمیت ہمارے کارکنوں کو انتخابات کے دن نذر بند کیا گیا جمعیت علماء اسلام اس دھاندلی پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کے ہر حکم پر تعمیل کر تے ہوئے جو بھی احتجاج کرینگے جمعیت علماء اسلام دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر احتجاج کو اپنائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مد د جتک نے کہا ہے کہ25 جولائی کو ملک اور خصوصاً بلوچستان میں دھاندلی کا توڑ دیا ایسے لو گوں کو منتخب کیا گیا جو کونسلری کی سیٹ نہیں جیت سکتے آج عوام کے حقیقی نمائندے سڑکوں پر ہے ہر انتخابات میں پارٹی بدلنے والوں کو عوام پر مسلط کر کے ایک بار پھر کرپشن کی راہ ہموار کر دی گئی پچاس سال سے قربانی دینے والوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا دوبارہ انتخابات کرائے جائے تو ان میں سے کوئی بھی نہیں جیت سکتا ہم ان سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ملک اور جمہوریت کی خاطر اپنی قیادت اور ورکروں کو قربان کی مگر جن لو گوں کو آج نمائندے منتخب کئے گئے ان کے پاس اتنے ورکر نہیں جتنے ہم نے قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ بھی یہاں سے انتخابات لڑیں تو یہ لوگ ان کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو کر ملک میں دوبارہ انتخابات کرائیں انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے کوئٹہ میں ایسے لو گوں کو منتخب کیا گیا جو شا ہراہوں اور چوکوں پر ملک کے خلاف بولتے تھے ہم پارلیمنٹ کے بھوکے نہیں ہے لیکن جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں تمام قومی شاہراہوں کو بند کر ینگے نیشنل پارٹی کے خیر جان بلوچ اور مسلم لیگ(ن ) کے رہنماء یونس بلوچ نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ جن لو گوں کا اپنے گھر میں کوئی حیثیت نہیں ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف بولتے رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ ہم سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے۔