دوران زچکی کی موت کے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم

  • August 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 227 Views

؂کوئٹہ (آئی این پی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کہ ہدایت کی روشنی میں نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے گذشتہ روز کوئٹہ میں مسلم باغ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کی دوران زچگی بچے کی موت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ معاملے کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروائے گی ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد سول اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ جس پر اسپتال انتظامیہ نے مریضہ کو ادویات اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کردی جس پر لواحقین نے اسپتال انتظامیہ اور صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلی کے احکامات کے تناظر میں محکمہ صحت نے پہلے مرحلے میں متعلقہ لیڈی ڈاکٹر کے پریکٹسنگ لائسنس کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔