چاہیں تو پورے ملک کو جام کرسکتے ہیں، جمعیت

  • August 8, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 213 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمد ترابی،مولاناحکیم حبیب اللہ،مولانافیض اللہ،عزیزاللہ پکتوی، میراسحاق زاکر شاہوانی،رحم الدین ایڈوکیٹ،سیدعبدالوہاب آغااورکابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان میں کہاکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ہڑتال نے ثابت کردیاکہ جمعیت علمااسلام چاہے توپورے ملک کو جام کرسکتی ہے اورعوام نے ساتھ دیکرواضح کردیاکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی قوت کو نہیں دی جاسکتی اور عوام اس حوالے سے سخت ناراض ہیں انہوں نے کہاکہ جماعتی احباب اوریونٹوں کے ذمہ داران مثبت رول اداکیااورپرامن ہڑتال کرکے تاریخ رقم کردی انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ نے مرکزی ہدایات کے مطابق ہڑتال کی کال دی جماعتی ساتھیوں اور عوام نے بھرپورساتھ دیااگرچہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ نے کوشش کی کہ ہڑتال طویل نہ ہو اور عوام کو شدیدمشکلات کاسامنانہ ہو اس بنیادپرکوئٹہ کے تمام راستے تین گھنٹے کیلئے بندرکھے گئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام اور دینی قوتیں ملک میں ایک اہم سیاسی قوت ہیں مگرحالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ہمارا راستہ روکاگیااورہمارے مخالف امیدوار کو جتواکرایک ادارے کے اہلکاروں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جس کی ویڈیو کلپ موجودہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اداروں نے انتخابات میں مداخلت کرکے عوام میں کے دلوں میں اپنے لئے نفرت اور سوالات چھوڑ دئیے انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری ملک کا جو دعویٰ کررہے ہیں یہ محض اب ایک ڈھونگ ثابت ہواہے ہم اس حوالے سے اپنے ہمسایہ ممالک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضاہے کہ سیاسی میدان جمہوری سیاسی قوتوں کیلئے خالی کردیاجائے انہوں نے کہاکہ ووٹ اور انتخابات کا رٹہ لگاکرپھردھاندلی کی جاتی ہے اس صورتحال نے سیاسی قوتوں کو مجبورکردیاہے کہ وہ اداروں کی صفوں میں کرپشن اور ملکی دولت کا خطیر سرمایہ لگانے کاحساب لیں ، انہوں نے کہاکہ جمہوری قوتوں طاقتور ہوگی تو بیرونی دباوکا مقابلہ ممکن ہوگاانہوں نے کہاکہ جو نومولودسیاسی لوگ اداروں کے درپر حاضری کو فرض سمجھ کراپناقدبالاکرنے کے درپے ہیں ایسے لوگوں کا معاشرے میں عوام کے اندرکوئی قدر وحیثیت نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ اداروں کو اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنا اپنا فرض اورکردار نبھاناچاہئے ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت سے بازرہناچاہئے۔