وفاقی وزیر دفاع جنرل (ر) خالد نعیم لودھی سے صوبائی نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی ملاقات

  • August 8, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ (خ ن ) نگران صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے اسلام آباد میں نگران وزیردفاع لیفٹینٹ جنرل (ر)خالد نعیم لودھی سے ملاقات کی ۔انھوں نے ملاقات کے دوران حج پروازوں میں ہونے والی مبینہ بد نظمی اور بلو چستان کے حاجیوں کو درپیش مشکلات سے وزیر دفاع کو آگاہ کیا ۔نگران وزیر دفاع نے یقین دلایا کہ بدنظمی کے واقعہ کی انکوائری کرائی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔انھوں نے بلو چستان کے حاجیوں کیلئے سفری سہولتوں کو وسعت دینے کا بھی یقین دلایا۔