صحافی برادری حساس معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، ایچ ڈی پی

  • August 8, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 383 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بعض اخبارات میں پارٹی کے سکیرٹری جنرل اور نو منتخب ایم پی اے کی شہریت کو اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے منسوخ کر نے کی خبرپر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ احمد علی کوہزاد ایک محب وطن اور تمام دستاویزات کے حامل شہری ہیں جسے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرکے اسے اپنے حلقے کوئٹہ شہر اور صوبے کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہیں ،احمد علی کوہزاد کے شناختی کارڈکا مسلہ اس وقت وزارت داخلہ کے پاس موجود ہے جسکی بنا پر اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان نے کیس خارج کرکے اس اہم ایشو کو وزارت داخلہ کے متعلقہ محکمہ کے زریعے حل کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں جس کے بعد پارٹی کے سکیرٹری جنرل اسلام آباد چلے گئے ہیں تاکہ اپنی تمام دستاویزات کے زریعے اپنے شناختی کارڈ اور شہریت کا مسلہ حل کرسکیں،اعلیٰ عدلیہ کے حکم نامے میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ احمد علی کوہزاد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ پارٹی نے آئین و قانون کا احترام کرتے ہوئے قومی مسائل و مشکلات قتل عام و نسل کشی کے واقعات،کوئٹہ اور صوبے کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پر امن جمہوری جد وجہد کی ہے ،اس جد و جہد میں سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے پارٹی کے سرخیل کے طور پر عوام کو ہمیشہ منظم اور پر امن رکھا،پارٹی کو اپنے ملک کے اداروں پر پوری طرح اعتماد ہے کہ وہ ہزارہ قوم اورHDP کی سیاسی تاریخ ہماری ترقی پسندانہ پرامن جمہوری سیاسی جد و جہد ،کوہزاد کے شہری ،تعلیمی،اور قانونی دستاویزات کی بنیاد پر اسکے جملہ شہری حقوق بحال کرکے ملک کے ترقی کے عمل میں اسے کردارادا کرنے کی اجازت دیں گے۔بیان میں پرنٹ،الیکڑانک اور شوشل میڈیا سے غلط خبریں نہ چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس حساس وقت میں عوام کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے صرف حقائق عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کرنا صحافتی برادری کی اہم ترین ذمہ داری ہیں جسکی جانب توجہ دیکر غلط فہمیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہیں۔