نوشکی ، نجی بنک سے پچاس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

  • August 8, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 109 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے نو شکی میں نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نجی بینک میں گھس کر عملے کو یر غمال بنا کر 50 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے فائرنگ سے بینک کے شیشے توڑ دیئے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور سیکورٹی سے اسلحہ چھین لیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں واقع نجی بینک میں نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے گھس کر اور آتے ہی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چھین کر بینک میں موجود عملے کو یر غمال بنا کر بینک سے50 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کر کے بینک میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ شیشے توڑ دیئے فائرنگ کے زد میں آکر ایک شہری غلام قادر زخمی ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، لیویز اور فرنٹیئر کورکا عملہ موقع پر پہنچ گیا پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی نوشکی پولیس کر رہی ہے۔