گورنر بلوچستان آج اوتھل پہنچیں گے

  • August 8, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 115 Views

حب (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان جمعرات کو اوتھل پہنچیں گے ، جہاں وہ اوتھل میں واقع لسبیلہ یونیورسٹی آف میرین سائنسزمیں حال ہی میں تعمیر کی گئی عمارت کے ایک حصے کا افتتاح کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی جمعرات کو لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل پہنچیں گے جہاں وہ لسبیلہ یونیورسٹی آف میرین سائنسز میں حال ہی میں تعمیر کی گئی ایک عمارت کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر منعقد ہونے والی ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔