چینی سفیر کی پسنی میں جیٹی کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی

  • August 8, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 88 Views

اوتھل (نامہ نگار )حلقہ این اے272 لسبیلہ وگوادر سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سابق اسپیکر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ چینی سفیر نے پسنی میں جیٹی کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے پسنی جیٹی سے ماہی گیروں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا سی پیک میں گوادر کی ترقی کو خاص اہمیت دی جائیگی سی پیک پاک چین دوستی کو مزید وسعتیں دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چینی سفیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد اسلم بھوتانی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پسنی جیٹی کے بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سی پیک میں گوادر کی ترقی کو خاص اہمیت دی جائیگی تاکہ گوادر کے مکینوں کو فائدہ پہنچے اور انشاء اللہ عنقریب گوادر میں پانی کے مسلے سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقداما ت اٹھائے جائیں گے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کو مزید وسعتیں دے گا محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گوادر اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ترجیح بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیئے جائیں گے لسبیلہ وگوادر میں عوام کو مختلف مسائل درپیش ہیں اور انکو حل کرنے کے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور الیکشن مہم کے دوران ہم نے لسبیلہ وگوادر کی عوام سے جو وعدے کیئے ہیں انکو پورا کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں پانی ،بجلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کیلئے وفاق میں بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائیگی اور گوادر میں بھی پانی کی شدید قلت ہے اور اس قلت کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میں چینی سفیر کا مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے ملاقات کے دوران گوادر کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ لسبیلہ وگوادر کی خوشحالی کیلئے مسلسل وفاق میں آواز بلند کرتا رہونگا اور لسبیلہ وگوادر کو ایک مثالی علاقے بنائیں جائیں گے اور سی پیک سے پوری دنیا مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پہلے گوادر کے لوگ مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ وگوادر کی عوام کے ساتھ ہمارا ووٹ کا رشتہ نہیں ہے بلکہ پیار ومحبت کا رشتہ ہے جس کو کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا اور ہم نے سابقہ دور اقتدار میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لسبیلہ کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کی اور میں صرف اور صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ ہمارا علاقہ خوشحال ہو ہمارے لوگ خوشحالی کی زندگی گزار سکیں اور روایتی امن بھی ہمیشہ برقرار ہو انہوں نے کہا کہ ہم نے لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں عوامی مسائل کے متعلق ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔