انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یوآئی کا احتجاج ، جلسے جلوس وریلیاں ،قومی شاہراہیں بلاک ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

  • August 8, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 143 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان ( ویب ڈیسک)متحدہ مجلس عمل اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا گیا سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور کوئٹہ سے اندرون ملک اور صوبہ جانیوالی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ایم ایم اے کے رہنماؤں اورورکروں متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کے کارکنوں کے ہمراہ روڈ بند کئے قلعہ سیف اللہ کے مقام پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر حلقہ پی بی3 سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا نور اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں صوبائی نائب امیر مولوی نور الدین، ضلعی امیر حاجی محمد خان، محمد لعل اخونزادہ جبکہ کوئٹہ تفتان ، دالبندین، نو شکی، چاغی ، اسی طرح کوئٹہ سبی شاہراہ کو بولان اور دشت سمیت دیگر علاقوں میں ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑکوں کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں روڈ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا ایم ایم اے بلوچستان کے صدر نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جا رہا ہے آج پوری قوم ایم ایم اے اور متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کو دیکھ رہی ہے جس طرح25 جولائی 2018 کو ہونیوالے انتخابات میں پری پول دھاندلی کر کے عوام کے حقیقی نمائندوں اور جماعتوں کا مینڈیٹ چھین کر اپنی منظور نظر جماعتوں اور نمائندوں کو کامیابی دلاکر ایوان میں بھیجا ہے اس طرح کی دھاندلی کی ماضی میں ہونیوالے انتخابات میں مثال نہیں ملتی آج ملک بھر میں متحدہ اپوزیشن اس دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف صبح8 بجے سے دوپہر دو بجے تک بلوچستان کی بین الاقوامی اور بین الصوبائی تمام شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر کے احتجاجی دھرنے دے کر احتجاج کیا گیا اور دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح احتجاج کیا گیا تاکہ دنیا کو بتایا جا س کے کہ انتخابات میں کتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے عوام کے حقیقی نمائندوں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اسی لئے کوئی بھی جماعت ان نتائج کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔نصیرآباد میں صوبہ بھرکی طرح متحدہ مجلس عمل کی کال پرانتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کارکنان نے احتجاجا سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کرکے بلاک کردیا احتجاجی ریلی صوبائی نائب امیرجے یوآئی مولاناعبداللہ جتک میرنظام الدین لہڑی کی قیادت میں نکالی گئی اور جامعہ احسانیہ کے قریب سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پرٹائرنزرآتش کرکے بندکردیاجس کے باعث قومی شاہراہ پردونوں جانب سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گیءں اورمسافروں کو شدیدگرمی کے باعث شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا موجودہ آر او ڈی آر او کیخلاف شدیدنعریبازی کی گئی ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر حافظ محمد صدیق بھنگر کی قیادت میں مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ایک شاندار ریلی الیکشن کمیشن کی کارکردگی اور بے ضابطگیوں کے خلاف نکالی ۔ ریلی جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی دفتر سے نکالی گئی ۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے تھامے ہوئے تھے ۔ جن پر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور ے یو آئی کے صوبائی شورٰی کے حکم پر جے یو آئی سرانان نے بھی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے سرانان کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا اس موقع جے یو آئی کے کارکنوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر ہرقسم کے ٹریفک کو بند کردیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ سے چمن جانے ولی ٹرین روک کرجانے نہیں دیا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے رہنماء مولوی عزیزاللہ حنفی ،میونسپل کمیٹی سرانان کے چیئرمین مولوی محمد صادق ،جے یوآئی تحصیل سرانان کے امیر مولوی سید نیاز محمد آغا ،مفتی عطاؤاللہ ،مولی نجیب اللہ حاجی محمد صادق ،ملک یوسف خان ،اور جے یو آئی کے دیگر مقامی رہنماؤں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مایہ ناز سیاستدانوں کو گھر میں بٹھانالمحہ فکریہ ہیں خاص کر کے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو جس سازش کے تحت ہرایاگیا یہ عوام کے لئے بالکل ناقابل قبول ہے متحدہ مجلس عمل کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا مغرب کی خوشنودی کے علاوہ کچھ نہیں ہے غیر ملکی ایجنٹوں کو اقتدار دینا ملک میں دینی حقدار کا جنازہ نکالنے کی خطرناک ترین کوشش ہے جو کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے ،ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر آج ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قلعہ عبداللہ میں بھی جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بھی صبح 8بجے سے مکمل طور پر بند کردیا ،جس سے چھوٹی بڑی گاڑیا ں اور نیٹوٹرالر بھی پھنس گئے جبکہ کارکنوں نے یارو کے مقام پر ٹرین کو بھی روک دیا ،تاہم پہیہ جام ہڑتال کے دوران خواتین اور مریضوں کو جانے دیا گیا ،روڈ کو فیصلے کے مطابق 2بجے کھول دیا گیا ،اس موقع پر مرکزی نائب آمیر مولانا محمد حنیف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس ظالمانہ دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری رہیگا قیادت ہاری نہیں بلکہ ہرائی گئی لاڈلے کو اقتدار دینا تھا تو اس کے دوسرے طریقے بھی موجود تھے ،تفصیلات کیمطابق ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر آج ملک کے اور صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع قلعہ عبداللہ میں بھی جمعیت علمائے اسلام اور ایم ایم اے کے کارکنوں نے صبح 8بجے سے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کوٹائر جلاکر اور رکاؤٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس کی وجہ سے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور نیٹو ٹرالر پھنس گئے ،حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف متحدہ اپوزیشن اور ایم ایم اے کی کال پر ملک بھرکی طرح ژوب اور شیرانی میں بھی احتجاج اورقومی شاہراہیں ڑوب کوئٹہ روڈ کو بادنزی اور ڑوب ڈی ای خان روڈ کو سلیازہ پل کے مقام پر مکمل بلاک کیاگیا اس موقع پر ضلعی امیر ڑوب مولانا شمس الدین سابق ایم پی اے وضلعی جنرل سیکرٹری مفتی گلاب خان کاکڑ نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن میں ایم ایکے ساتھ بدترین دھاندلی کی گی۔۔اور نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔جبکہ شیرانی میں سلیازہ پل کے مقام پر جمیعت کے کارکنوں نیڑوب ڈی آی خان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مولوی احمد حریفال، مولوی جلندر مولوی رفیع اللہ شیرانی اور مفتی احسان اللہ شاہ اور کارکنوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی،حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء4 اسلام کارکنان نے مرکزی کال پر تحصیل صدر مولانا عبداللہ حسن زئی کی سربراہی میں میں الصبح کوئٹہ سے ایران جانے والی شاہراہ پر مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر روڈ کو بلاک کیا جس سے ٹریفک مکمل طور پرمعطل ہوگیا۔چھوٹے بڑے گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت ایم ایم اے کے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ تین تین دن تک رزلٹ کو روکے رکھا اور تین دن بعد اپنے من پسند امیدوار کے حق میں رزلٹ کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم کی مرکزی احکامات کے منتظر ہیں ان کے حکم پر ہم سخت احتجاج کرنے کے لئیے بھی تیار ہیں،الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جییوآئی(ف) کے کارکنوں نے چاغی میں تین مقامات پر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی. منگل کی صبح جییوآئی کے کارکنوں نے چاغی کے صدر مقام دالبندین سمیت نوکنڈی اور پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آر سی ڈی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کر اسے کئی گھنٹوں تک بلاک کیئے رکھا جس کی وجہ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ آر سی ڈی شاہراہ بلاک ہونے سے پاک ایران ٹریفک معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف زائرین، غیر ملکی سیاحوں بلکہ پاک ایران تجارتی قافلوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا. آر سی ڈی شاہراہ بلاک ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز فورس کے دستے گشت کرتے رہے جبکہ سیکیورٹی بھی الرٹ رہی. دو پہر کے بعد احتجاج ختم ہونے پر دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی.حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی کے کارکنوں نے صبح 8 بجے سے تفتان میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک معطل کی جییوآئی کے کارکنوں نے آرسی ڈی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے آرسی ڈی شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشانی کا سامنا رہا مظاہرین نے الیکشن کمیشن کی غفلت اور انتخابی دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی کئی گھنٹوں کے بندش کے بعد 2 بجے آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،آج جمعیت علمائے اسلام تحصیل دشت میں بھی حافظ خیرالدین شاہوانی مولوی اختر محمد پرکانی ودیگر رہنماوں کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور سبی قومی شاہراہ تیرہ میل دشت کے مقام پرٹائرجلاکر دھرنا دیا اور قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بلاک کردی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں حالیہ دھاندلی کی مثال نہیں ملتی اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیئے مذہبی جماحتوں کا مینڈیٹ چرایا گیا ،دریں اثناء متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دشت تیرہ میل کے مقام پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان روڑ بلاک کرکے ٹائر جلا کر دھرنا دیاگیا ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کال پرملک گیرپہیہ جام ہڑتال کے سلسلے میں سکندرآبادسوراب میں بھی کارکنوں نے صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی کی قیادت میں صبح آٹھ بجے مین چوک سوراب پردھرنادیکرآرسی ڈی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہرقسم کی آمدرفت کے لئے مکمل بندکردیاجس کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کولمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کی قیادت انصارالاسلام کے صوبائی سالاراورمتحدہ مجلس عمل کے صوبائی ترجمان حافظ محمدابراہیم لہڑی مولاناعبدالرحمن ساسولی مولانامحمدعظیم لہڑی مولاناعبدالحمیدتوحیدی اوردیگررہنماء کررہے تھے،دریں اثناء خضدار میں بھی سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی اور سردار علی محمد قلندرانی کی زیر نگرانی سبزی منڈی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی ا حتجاجی مظاہرہ اور دھرنا و ٹریفک بلاک دوپہر ایک بجے تک جاری رہی ا س دوران مسافروں خصوصاً خواتین و بچوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر سابق رکن قوم اسمبلی مولانا قمر الدین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کے اکثریتی علاقوں میں عوامی مینڈیٹ چھین کر ایک مخصوص پارٹی کی جھولی میں ڈال دی گئی انتخابات کو متنازعہ بنایا گیا آج ماسوائے ایک پارٹی کے باقی تمام پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے ،دریں اثناء ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل میں جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدعارف جمعیت علماء اسلام اوتھل کیامیرمفتی محمدسعید جنرل سیکٹری امام بخش شاہوک کی قیادت میں گزشتہ روز صبح صدیق اکبر چوک پرامن احتجاجی دھرنادیاگیااورقومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بندکیاگیااور الیکشن میں دھاندلی اور الیکشن کمشنر۔اور دھاندلی میں ملوث قوتوں کیخلاف اور قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی گئی بعدازاں ایک ریلی نکالی گئی ریلی قومی شاہراہ پرگشت کرتے ہوئے جمن شاہ چوک پراوتھل سٹی میں قومی شاہراہ پر دہرنے کی شکل اختیار کرلی اسموقع پراحتجاجی دھر نے سے جمعیت علماء4 اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکٹری مولانا عبدالحمیدعارف جمعیت علماء4 اسلام اوتھل کیامیرمفتی محمدسعید جنرل سیکٹری امام بخش شاہوک ضلعی معاون پریس سیکرٹری جے یوآئی لسبیلہ حافظ حسین احمد مدنی حافظ عبدالکبیر حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین اورمنظم دھاندلی کی گئی یہ جھرلوالیکشن تھے ایسی دھاندلی کی مثال پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صاف شفاف الیکشن کرانے میں اپنے ناکامی کااعتراف کرکے اپنے نااہل عملے کیساتھ فوری مستعفی ہو جائے اورتمام حلقوں کو دوبارہ ری چیک کیاجائے اورمقتدرقوتیں الیکشن میں دھاندلی میں کردار ادانہ کرنیکی وضاحت کریں ۔