سانحہ 8اگست دہشتگردوں کا بدترین واقعہ تھا، پشتونخوامیپ

  • August 7, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں 8 اگست 2016ء کے شہید وکلاء کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست 2016ء کو ملک انور بلال کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد سول ہسپتال میں دہشت گردی اور وحشت کا جو بدترین واقعہ رونما ہوا اس میں کم و بیش 75 کے قریب وکلاء اور صحافی و عام شہری شہید ہوئے اور اس سے پہلے بیرسٹر امان اللہ خان اچکزئی کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے وکلاء کی شہادت کے المناک واقعات ہمارے ان عظیم سانحات میں شمار ہوتا ہے جس میں ہمارے غیور ملت اور عوام کا قومی نقصان ہوا ہے کیونکہ دہشت گردی کے اس عظیم قومی سانحہ میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے صفحہ اول کے وطن دوست جمہوریت پسند وکلاء شامل تھے جو مستقبل میں ملک کے عدالتی نظام میں تاریخی کردار و خدمات سرانجام دے سکتے تھے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ ان دہشت گردوں وحشت کی قوتوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف موثر اور جامع کارروائی اور ان کی کمین گاہوں ‘ مراکز ‘ تربیت گاہوں کو ختم کرنے کا روز اول سے مطالبہ کیا تھا مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارے ملک کی امر قوتیں ان دہشت گردی عناصر کی پشت پناہی و سرپرستی سے آج بھی بعض نہیں آتیں جس کی وجہ سے خطہ ملک اور بلخصوص پشتونخواوطن آگ اور خون کے شعلوں میں جھلس رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ پر عملدرآمد کرکے ہی مستقبل میں ایسے قومی سانحات سے ہم اپنے آپ کو بچا سکیں گے ۔