حلقے کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی ہے،میرخالد لانگو

  • August 7, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ(این این آئی)ممتاز قبائلی رہنما میرخالد خان لانگو نے لانگو بولک کوئٹہ میں رہائی کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں عوام ہی کی بدولت ہم پارلیمانی کرسیاں حاصل کرتے ہیں مگر کرسی پر بیٹھ کر ہمیں اپنے حلقے کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی ہے جو نمائندہ عوامی خدمت میں کمی نہ چھوڑے عوام کبھی ایسے نمائندے کو مسترد نہیں کرتے خلوص نیت سے عوامی خدمت کرنے والے نمائندے ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں 2013ء میں ہم قلات،خالق آباد سے کامیاب ہوئے اور حلقہ انتخاب میں تعلیم ،صحت، پانی ، بجلی ،روڈ اوردیگر ضروری اسکیمات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کیں جن میں سے اکثر اسکیمات مکمل ہوچکی ہیں اور فنڈز رکنے کی وجہ سے جو اسکیمات رہ گئی تھیں ان پر اب کام جاری ہے جنہیں جلد مکمل کرلیا جائے گا اسی کارکردگی کی بنیاد پرقلات اور خالق آباد کے عوام نے میرضیاء لانگو کو کامیاب کرکے ترقی کے شروع ہونے والے سفر کو کامیاب بنانے کیلئے ایک مثبت اور اہم فیصلہ کیا انشاء اللہ عوام کا یہ مثبت فیصلہ یہ ثابت کریگا کہ قلات کے عوام نے ایک ترقی پسند اور خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندہ منتخب کیا ہے عوام نے جس انداز میں ہمیں عزت بخشی اوراپنے قیمتی ووٹ میرضیاء اللہ کی جھولی میں دال دیئے میر ضیاء اللہ عوام کے ووٹوں کو قیمتی سمجھ کر انکے حقوق کی آواز ہر فورم پربلند کریں گی۔