سانحہ8اگست پر آج بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد ہوگا

  • August 7, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ (آن لائن ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ 8 اگست کی دوسری برسی کے سلسلہ میں بلوچستان وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد ہوگا اور صوبہ بھر میں اس حوالے سے تعزیتی اجتماعات منعقد ہونگے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ 8 اگست کی دوسری برسی کے موقع پر بلوچستان وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے وکلاء نمائندے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد منعقد کیا گیا ہے ۔دریں اثناء بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام سانحہ 8 اگست کی دوسری برسی کے سلسلہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا اس سلسلہ میں ملک بھر کے وکلاء نمائندے کوئٹہ پہنچ گئے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین جام محمد یونس ‘ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بشریٰ قمر ‘ رانا انتظار ‘ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈا پور ‘ عبدالرزاق مہر ‘ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین فدا محمد خان ‘ نورعالم خان ‘ سیدزائد کمال پاشا ‘ اسلام آباد بار کونسل کے جاوید سلیم شورش ‘ پاکستان بار کونسل کے حامد خان کے علاوہ دیگر وکلاء نمائندے بھی کوئٹہ پہنچ گئے بلوچستان بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راعب بلیدی نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ 2 سال قبل سول ہسپتال کوئٹہ میں جو واقعہ ہوا آج بھی وکلاء غمزدہ ہیں اور ہم اپنے ساتھیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے اور جب تک ہم لوگ ہونگے ان کی یاد ہمیشہ رہے گی بلوچستان ہائیکورٹ بار کے سینئر نائب صدرمحمداقبال کاسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بلوچستان میں وکلاء کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا تاکہ بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جائے مگر ہم نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود وکلاء نے حالات کا مقابلہ کیا اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے شہید ہونے والے ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔