سانحہ 8 اگست کو واقعہ انتہائی درد ناک اور افسوسناک واقعہ تھا ،علی مدد جتک

  • August 7, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست کو واقعہ انتہائی درد ناک اور افسوسناک واقعہ تھا اس سانحہ میں صوبہ بھر کے سینئر وکلاء شہید ہوئے اس خلاء کو کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکا پیپلزپارٹی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2016ء کو سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء پر جو خودکش حملہ ہوا جس میں صوبہ کے نامور وکلاء شہید ہوگئے اور ان وکلاء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پیپلزپارٹی سانحہ 8 اگست میں شہید ہونے والے وکلاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ رہے گی انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے ہمارے صوبے کے اثاثوں کو شہید کیا وہ بھی بچ نہیں پائیں گے پیپلزپارٹی شہید ہونے والے وکلاء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔