مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف جمعیت کا آج شاہراہیں بلاک کرنیکا اعلان

  • August 7, 2018, 10:41 pm
  • Election 2018
  • 892 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمد ترابی،عزیزاللہ پکتوی،مولانافیض اللہ، میراسحاق زاکر شاہوانی،حاجی نورگل خلجی،سیدعبدالوہاب آغا نے کہاہے کہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کیخلاف قائدجمعیت کے حکم پر ضلع کوئٹہ میں مختلف مقامات پرکوئٹہ کی تین اہم شاہراہوں کوبندکردیاجائے گااور ملک بھرسے رابطہ کاٹ دیاجائے گا،کوئٹہ شہرکو آنے جا نے والے تمام بڑی شاہراہیں صبح سات بجے سے بند کردی جائیں گی،عوامی حلقوں سے تعاون کی امیدہے،انہوں نے کہاکہ کچلاک تحصیل کے ساتھی کوئٹہ کو آنے والے راستے بندکردیں گے اس طرح خیزئی چوک پر نوحصار، اغبرگ،خروٹ آباد،پشتون باغ کے ساتھی جمع ہوں گے اورسڑک بندکریں گے،جبکہ میاں غنڈی ،سریاب اورہزارگنجی کے کارکنان بھی میاں غنڈی پرروڈبلاک کریں گے،اس طرح حلقہ 28اور29 ،جتک اسٹاپ اوربھوسہ منڈی کے کارکنان سبی روڈ بلاک کریں گے جبکہ کوئٹہ کے دیگرعلاقوں کے ساتھی ان کی مددکو پہنچیں گے جبکہ ضلعی ذمہ دار اورسنئیر حضرات ان علاقوں کا دورہ کریں گے بیان میں کہاگیاہے کہ کوشش کی جائیگی کہ ہڑتال ریکارڈ کرایاجائے اور عوام کو زیادہ اورطویل ہڑتال کی صورت میں پریشان نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ اداروں کو سیاسی ہل چل میں ملوث کرکے بدنام کیاجارہاہے ، عوام کا ان اداروں پر اعتماد اٹھ گیاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے تمام ساتھی انتہائی پرامن طورپر اپنا احتجاج ریکارڈکرائیں گے انہوں نے کارکنوں کوسختی سے تاکیدکی شرپسندعناصرپر کڑی نظررکھی جائے اوراحتجاج کے دوران ضلعی امیر،جنرل سکریٹری اورسکریٹری اطلاعات کے ساتھ رابطے میں رہے۔