بسیمہ ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ4اہلکار شہید 6زخمی

  • August 7, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے واشک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار شہید اور6 اہلکار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں اور لا شوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی واشک کی جانب جا رہی تھی کہ ڈولی کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار صوبدار اکبر، نائیک سجاد، لانس نائیک تاکر ، اور لانس نائیک عارف موقع پر شہید جبکہ لانس نائیک عقیل، لانس نائیک عبدالستار، لانس نائیک عصمت ، نائیک نعیم، اکبر سعید ، سپاہی خدا بخش شدید زخمی ہو گئے زخمیوں اور لا شوں کو فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر خضدار سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔