عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے صدر و نومنتخب رکن اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی کی ملاقات

  • August 7, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے منگل کو بنی گالہ میں جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوابزادہ شازین بگٹی نے اپنی جانب سے عمران خان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان سمیت ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔