الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا

  • August 7, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی ایک حلقہ اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے حالیہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں حلقہ پی بی 26،پی بی 36اور41سے امیدواروں کی کامیابی کے نو ٹیفکیشن روک لئے گئے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 احمدعلی کواہزداورپی بی 36سے نعمت اللہ زہری کی کامیابی کانوٹفیکیشن روکاگیا جبکہ حلقہ پی بی 41سے میر زابد علی کی کامیابی کانوٹی فیکیشن روکاگیا،،حلقہ پی بی 26 احمدعلی کوہزاد اورپی بی 41سے زاہد علی کے نوٹیفکیشن روکے جانے سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی ، تاہم احمد علی کوہزاد کی شہریت سے متعلق معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہے،میرنعمت اللہ کی کامیابی کانوٹی فیکیشن الیکشن اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی بناء پرروکاگیا، بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقہ پی بی 35پر الیکشن ملتوی کردئے گئے تھے،بلوچستان سے این اے 271کیچ سے زبیدہ جلال کی کامیابی کانوٹی فیکیشن بھی روک لیاگیا،،،زبیدہ جلال کی کامیابی کانوٹی فیکیشن الیکشن اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرائے جانے پرروکاگیا۔