انسانیت دشمنوں نے ہمارے قانون کے رکھوالے ہم سے جدا کردیا، اصغر اچکزئی

  • August 7, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 130 Views

چمن(این این آئی) سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی دوسری برسی کے سلسلے میں چمن کے شہیدان کور مردا کاریز میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ اس موقع پر مستحقین غرباء اور اہل علاقہ میں خیرات تقسیم کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے صووبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہاکہ آج کا دن بلوچستان کے عوام کیلئے ایک دلخراش دن رہا ہے اس دن انسانیت دشمنوں نے ہمارے قانون کے رکھوالے جو برسوں کی محنت سے تیار ہو کر آئے تھے فلگ جھپ گتے سیکنڈوں میں ہمارے سے جدا کر دیے گئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پشتون افغان وطن میں اس طرح کے کئی دلخراش واقعات دیکھے ہے اور اس وطن میں کوئی ایسا گھر نہیں ہو گا جن سے کوئی جوان بیٹا باپ بھائی کا لاش نہ اٹھا ہو انہوں نے کہا کہ آج کے دن کے مناسبت سے میں اپنے بھائی عسکر خان شہید سمیت ان تمام وکلاء4 کو خراج عقیدت پیش کرتا ہو جنہوں نے اس مٹی کے خاطر جان کے نذرانے دیے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بلوچستان میں سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا اور قرآن خوانی و لنگرز تقسیم کیے گئے جبکہ 8 اگست کو چمن کے مرغی بازار عیدگاہ میں مرکزی جلسہ کا انعقاد کر رہے ہے یہ تاریخی جلسہ ہو گا جس میں ہم کھل کر بات کریں گے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا مستقبل میں سدباب صرف اور صرف نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنے سے ہی کر سکتے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف منظم اقدامات اٹھانے ہونگے بلکہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائی کا مطالبہ کرتے ہے انہوں نے کہا کہ جو وکلاء4 اس دن شہید کیے گئے جو آج ہمارے درمیان تو نہیں مگر قرآن کے رو سے ہمارا ایمان ہے کہ شہید مرتا نہیں اور شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے انہوں نے کہا کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے قاضی فائز عیسی کمیشن رپورٹ پر کیو عمل درآمد نہیں کیا افسوس تو اس بات پر ہے کہ سابق صوبائی حکومت نے عدالتی کیمشن رپورٹ پر عمل درآمد کے بجائے الٹا سپریم کورٹ جا کر اس رپورٹ کے خلاف مدعی بن گیا اور اس رپورٹ کو چیلنج کیا تھا سابقہ صوبائی حکومت نے عدالتی کمیشن سفارشات پر عمل نہ کرکے حق حکمرانی ادا نہیں کیا اگر ہم سیاسی جماعتیں مصلحت کا شکار ہونگے تو سانحہ مستونگ سانحہ پی ٹی سی سینٹر ہوتے رہے گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک پیج پر ہونگے تو یقیناًوہ دن دور نہیں ہو گا جب ہم امن کی زندگی جی سکے گیایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ جب ہم اسمبلی جائیں گے تو ہمارا پہلا مطالبہ یہی ہو گا کہ سانحہ آٹھ اگست کمیشن رپورٹ پر من وعن عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ابھی تو حکومت بنی نہیں ہے مگر ہمارے اتحادیوں سے ان بنیادی نکات پر بات طے ہو چکی ہے ان میں پہلا نکتہ سانحہ آٹھ اگست کمیشن رپورٹ پر مکمل عمل کرنا دوسرا سی پی پیک سے ہر صورت میں ہم نے مستفید ہونا ہو گا اور صوبے میں امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئیکار لانا ہونگیدریں سانحہ آٹھ اگست پر باچاخان مرکز چمن میں بھی قرآن خوانی ہوائی جہاں صوبائی صدر اے این پی اصغرخان اچکزئی ضلعی صدر اسدخان اچکزئی گل باران افغان اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔