احمد کوہزاد کی غیر پاکستانی ہونے کی توثیق ، عدالت نے آئینی درخواست خارج کردی

  • August 7, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 367 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان ہائیکورٹ نے ہزارہ ڈیمو کریٹک پا رٹی کے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کو ئٹہ iiiسے نومنتخب رکن اسمبلی احمد علی کوہزاد کی شہریت سے متعلق درخواست خا رج دی ،بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جنا ب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاعدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احمد علی کوہزاد کے بلا ک شناختی کا رڈ سے متعلق معا ملہ پہلے ہی صو با ئی وزارت داخلہ کے پاس زیر التواہے اس لئے ان کی جا نب سے ہا ئی کو رٹ میں دائر آئینی درخواست قابل سماعت نہیں،یا د رہے کہ ایچ ڈی پی کے منتخب رکن اسمبلی احمد علی کوہزاد نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف بلو چستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔