حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بی اے پی

  • August 6, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 160 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے تاہم تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہش مند ہیں آخری مرحلے تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا خواہش ہے بلوچستان میں ایسی حکومت قائم کریں جو صوبے کی ساٹھ سالہ احساس محرومیوں کا مداوا کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ دنیا اکیسویں صدی میں ترقی کی جدید منازل طے کررہی ہے تاہم بد قسمتی سے بلوچستان کے عوام اب تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے بلوچستان میں صحت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کا عزم لیکر آئے ہیں بلوچستان میں بہتر طرز حکومت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے دہرپا اقدامات پہلی ترجیح ہے چوہدری شبیر احمد نے کہا بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشکور ہیں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے بی اے پی اور پی ٹی آئی کی سوچ یکساں ہے بلوچستان کے عوام کو مثالی حکومت کا تحفہ دیں گے۔