مولانا فضل الرحمان کا کارکن کے گھر منتقل ہونا سیاسی پاگیزگی ہے ، مولانا عصمت اللہ

  • August 6, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 133 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی اور رکن قومی اسمبلی مولانا قاضی عصمت اللہ نے کہا ہے کہ لیڈرشپ کی زندگی اپنی نہیں قوم کی زندگی ہوتی ہے اسی بنیاد پر جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ عشروں اقتدار میں رہنے کے باوجود درویشانہ طرز زندگی گزار رہے ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعتی قیادت کا سخت گیر موقف ان کی شفاف سیاست کی بین دلیل ہے، مولانا فضل الرحمن کا سرکاری رہائش گاہ سے اپنے کارکن کے گھر منتقل ہونا ان کی سیاسی پاکیزگی ہے،دوبارحکومت میں رہنے اورپانچ بارقومی اسمبلی کے رکن بننے کے باوجودمولانافضل الرحمن کااسلام آبادمیں ذاتی گھرتک نہیں اورنہ ہی آج تک ان پرکرپشن کاکوئی الزام ثابت ہواہے ان کادامن ہرقسم کرپشن سے صاف ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر آئے ہوئے مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا،قاضی عصمت اللہ نے کہاکہ قوم کے مستقبل کی جنگ لڑنے والے پاس رہنے کیلئے گھر تک نہیں جوکہ قابل فخر بات ہے ،میڈیا پر غیرسیاسی عناصر کے بے بنیاد پروپیگنڈے دم توڑتے نظر آرہے ہیں انہوں نے مذید کہا اگر متحدہ مجلس عمل کی قیادت موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ ہوتی تو حالیہ انتخابی بدعنوانی پر ایسا سخت گیر موقف دینے کی پوزیشن میں نہ ہوتی،انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا تعلق غریب مذہبی حلقے سے ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کی باسانی ہم تک رسائی ممکن ہے اسی بنیاد پر عوامی دکھ درد اور درپیش مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور ہر ممکن فورم پر ان کے آواز اٹھانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔