عمران خان نئی نسل کو مایوس نہیں کرینگے ، سردار یار محمد رند

  • August 6, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 311 Views

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و پالیمانی لیڈر نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی چیف آف رند سردار یار محمد رند اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کونسل کچھی (بولان سردار زادہ میر سردار خان رند سے شوران ہاوس کوئٹہ میں مختلف علاقوں کے قبائلی عمائدین نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ،عبدالباری بڑیچ ،حبیب الرحمن رند ،حاجی ریاض رند ، منیر احمد رند ،حاجی خدابخش سیال ،محمد عمر بگٹی ،کنرانی قومی اتحاد کے وائس چیئرمین میر محمد عارب کنرانی ،میر اسمائیل چھلگری اور دیگر وفد نے بلوچستان میں پی ٹی آئی کی نشستیں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سردار زادہ میر سردار خان رند نے کہا بلوچستان کے عوام کے مسائل کوحل کرنا اولین مشن ہے عوام نے 25جولائی کو مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے جس نئے بلوچستان وپاکستان کی بنیاد رکھی ہے اس کی تشکیل پوری ہو کر رہے گی کوئی روکنا بھی چاہے تو روک نہیں سکے گا انہوں نے کہا کہ عوام نے شعور کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کے مستبقل کو ووٹ دیا ہے اور عمران خان انہیں مایو س نہیں کریں گے یہاں آنے والے حکمران عوام کی حالت زار کی بجائے اپنی زندگیاں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کے لیے کوشاں رہے لیکن پی ٹی آئی اس روایت کو بدلے گی جمہوری عمل میں انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گھناونی ڈپلومیسی عوام کی بھرپور حمایت اور اعتماد کی وجہ سے ناکام ہوئی تحریک انصاف ذاتی مفاد کو نہیں قومی مفاد کو ترجیع دیتی ہے میر سردار خان رند نے کہا کہ کرپشن اور اقرباء پروری معاشرے کی ترقی کے لیے ناسور ہے جب تک ملک کو کرپشن سے پاک نہیں کر یں گے معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہے اور دیکھنا ہے کہ جس جدوجہد سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ہم اپنے بچوں کا مستبقل نہیں بناسکتے کر پشن کا خاتمہ نہ کیا تو ہم آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان و بلوچستان کے نظام میں ایسی تبدیلی ہوگی کہ تما م ریاستی حقوق عوام کی دہلیز پر ہونگے کسی بھی فر د کی حق تلفی نہیں ہوگی سیاست کے اند ر ریاست کا سیاسی مفادانی ماحول کر دیا جائے گا مقروض پاکستان ایک خودار ملک اور معاشی لحاظ سے مضبوط دنیا کے سامنے جلد ہوگا آخر میں میر سردار خان رند نے تما م اہل حلقہ کچھی و بلوچستان عوام کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری قیادت پر مکمل اعتماد کیا ہم عوام کے اس اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہچائیں گے ۔