رشوت لیکر سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے اس عمل کو صوبے کے قابل بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ سنگین ظلم و زیادتی قرار دیا، ایچ ڈی پی

  • August 6, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عام انتخابات کے فوری بعد نگران صوبائی حکومت کے توسط سے صوبے کی بیوروکریسی کی مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رشوت لیکر سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے اس عمل کو صوبے کے قابل بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ سنگین ظلم و زیادتی قرار دیا ۔بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت سمیت کئی محکموں میں آسامیوں کی تشہیر کے بغیر بڑے پیمانے پر تقرریاں کی گئی ہے جو ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی اور نئی آنے والی حکومت کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی مترداف عمل ہے نگران حکومت اور صوبے کی بیوروکریسی کے پاس ایسا کوئی اختیار موجود نہیں جسکا استعمال کرکے وہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے محکموں کی نوکریاں تقسیم کرتے پھریں یوں لگتا ہے کہ بعض لوگوں کو نئی آنے والی حکومت سے خوف لا حق ہیں اسی وجہ سے جلد بازی میں تمام قواعد پائمال کر کے بڑے پیمانے پر رشوت لیکر ایسے لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہے جسکا متعلقہ یونین کونسل یا اس ضلع سے کسی طرح کا تعلق نہیں ،ایسے تقرریوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔بیان میں کہا گیا کہ آنے والے صوبائی حکومت میرٹ پر عمل درآمد کیلئے کوشش کر کے قابل اور مستحق بے روزگاروں کو انکے اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہیں اس اہم مسلے پر کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق روزگار کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی آنے والی حکومت کی ذمہ داری ہیں کہ کہیں کوئٹہ شہر کے رہائشیوں کی زندگی کسی شعبہ میں حق تلفی نہ ہو، یہ بھی ضروری ہیں کہ تمام شعبہ جات میں مثبت مقابلے کی فضا پیدا کرکے صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارا جائے اور انھیں ترقی کے مواقع فراہم کیا جا ئے اس کیلئے ضروری ہیں کہ حکومت دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کو اپنا نصب العین بنائیں،بیان میں حالیہ تقرریوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تقرریوں کے لئے اختیار و حق آنے والی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے غیرقانونی و سفارشی یا رشوت کی تقرری کسی صور ت قا بل قبول نہیں۔